مکیش امبانی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی تعریف کی

کلکتہ: بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے افتتاحی تقریب میں ریلائنس انڈسٹری کے سربرا ہ مکیش امبانی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے محنت کر کے ’ویسٹ بنگال کو بیسٹ بنگال‘ بنادیا ہے۔ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے پانچویں ایڈیشن میں تقریر کرتے ہوئے امبانی کہاکہ ان کی کمپنی نے بنگال میں ۱۰۰۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور یہ پروجیکٹ زیر تکمیل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۶ء میں پہلی مرتبہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شریک ہوا تھا۔اس وقت ریلائنس کی بنگال میں سرمایہ کاری ۴۵۰۰؍ کروڑ تھی۔ اس وقت صرف بنگال میں ہماری سرمایہ کاری ۲۸۰۰۰؍ کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ہندوستان میں ریلائنس کی سرمایہ کاری کا ۱۰؍واں حصہ ہے۔اس وقت ہم نے ۱۰۰۰۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جو اس وقت زیر تکمیل بھی ہے۔امبانی نے کہا کہ بنگال ایسٹ کا لوجسٹک ہب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۰ءتک مزید ۵؍ہزار روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا گروپ اس وقت بنگال میں واسطہ یا پھر بالواسطہ ۱۰۰۰۰۰؍افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ”بنگال ڈیجیٹل انقلاب کی سرزمین“ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے بنگال میں ۵۰۰؍ اسٹور ہیں، جس میں پیٹرو ریٹیل کی تعداد ۴۶؍ہے۔ ہم ۴۰۰۰؍ میٹرک ٹن زراعت سپلائی کرتے ہیں اور ۲ء۵؍ ملین کپڑے سالانہ بنگال میں تیار کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest