مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات

ریاست کی تمام 230 سیٹوں پر پولنگ شروع

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کی تمام 230اسمبلی سیٹوں کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح تقریباً 65 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ شروع ہو گئی۔پانچ کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان آٹھ بجے سے پانچ بجے کے درمیان اپنے ووٹ کے حق استعمال کر سکیں گے۔ حالانکہ بالاگھاٹ ضلع کے نکسلی متاثرہ تین علاقوں میں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی، جو تین بجے تک چلے گی۔ریاست کے چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے مطابق فی الحال تمام مقامات سے پولنگ پرامن طریقے سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔پانچ کروڑ، چار لاکھ 33 ہزار 79 رائے دہندگان الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے اپنا ووٹ کا استعمال کر سکیں گے۔یہ ووٹرز انتخابی میدان میں موجود 2899 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔رائے دہندگان میں دو کروڑ 63 لاکھ 01 ہزار 300 مرد اور دو کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 390 خواتین شامل ہیں۔ سروس ووٹر زکی تعداد 62 ہزار 172 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest