شرمناک جہیز کے نام پر 3ماہ کے بچہ کے ساتھ ماں کوبھی جلادیا

رامپور: جہیز کیلئے ہراسانی کرتے ہوئے ایک خاتون کے اس کے سسرال والوں نے اس کے 3ماہ کے بچہ کے ساتھ اسے بھی جلا دیاگیا۔ یہ واقعہ رام پور کے حاجی پورہ علاقہ میں پیش آیا۔ خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی محمد جاوید نے بتایا کہ اس کے بہن کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ اسے ایک لڑکا تین سالہ اور ایک لڑکی تین ماہ کی ہے۔“محمد جاوید نے بتایا کہ اس کے سسرال والوں کی جانب سے مزید جہیز کے مطالبہ کے بعد وہ ہمارے گھر میں ہی قیام پذیر تھی۔“ انہوں نے بتایا کہ میری بہن کے سسرال والوں نے میری بہن او راس کی تین ماہ کی لڑکی کو ایک خفیہ مقام پر رکھا۔ ہمارے پوچھنے پر بھی وہ نہیں بتا رہے تھے۔ مگر ان کے پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ اسے اس کی بیٹی کے ساتھ جلادیا گیا۔محمد جاوید کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے شرمانے بتایا کہ جہیز اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram