ماں نے نابالغ بیٹی کو کیا فروخت اور بھائی نے کی عصمت ریزی

ممبئی میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیاہے۔ یہ معاملہ مانکورڈ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیاہے۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی گزشتہ سال ایک نوجوان سے کردی تھی۔ متاثرہ کا شوہراسکے ساتھ مار۔پیٹ کرتاتھا اور کئی بار اس کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی۔ شوہر کےہراسانی سے تنگ آکرمتاثرہ لڑکی شکار اپنی ماں کے گھر آگئی۔ لیکن کچھ دن بعد ، لڑکی کی ماں نے اسے ایک دلال کے پاس بیچ دیا۔ممبئی پولیس کے مطابق ، یہاں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں اس کے بھائی سمیت 4 افراد کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ ملزمین لڑکی کی ماں اوراس کا شوہربھی شامل ہے۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی ماں پرالزام ہے کہ وہ جان بوجھ کر لڑکی کے ساتھ جسم فروشی کروانا چاہتی ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اورفی الحال اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *