مکہ مسجد کیس میں فیصلہ سنانے والے جج کی کیا ہے خواہش؟

مکہ مسجد کیس میں فیصلہ دینے والے جج بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سبی پارٹیاں اپنے اپنے پسندیدہ چہروں کو سامنے لانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی بیچ ایک خبر یہ بھی آرہی ہے کہ مکہ مسجد معاملہ میں فیصلہ سنانے کے کچھ ہی گھنٹہ بعد استعفیٰ دینے والے سابق جج کے رویندر ریڈی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بی جے پی کو ’ دیش بھکت پارٹی‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایسی پارٹی ہے جس میں ’’پریوارکا شاسن‘‘ نہیں ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ابھی جج کی خواہش پر اپنا رخ صاف نہیں کیا ہے۔ لیکن سابق جج بی جے پی کی قصیدہ خوانی میں مصروف نظر ضرور آرہے ہیں۔
بتادیں کہ ریڈی کی دہشت گرد مخالف عدالت نے اسی سال سولہ اپریل کو چار سو سال پرانامکہ مسجد معاملہ سے ہندوتو کا تشہیر کرنے والا اسیمانند اور چار دیگر کو بری کردیاتھا۔ ریموٹ کے ذریعہ ہوئے دھماکہ میں نو لوگ مارے گئے تھے۔ اور ۵۸؍ زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ ۱۸؍مئی ۲۰۰۷ء کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest