!!موسم آگیا میٹھے اور خوش ذائقہ آم کھانے کا

وہ موسم آگیا جب ہر کوئی پیلے ،خوش ذائقہ پھل آم سے خوب مزہ اٹھائے گا۔یہ پھل کھانے میں جتنا مزیدار ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ پھلوں کا بادشاہ آم ہے۔شاید ہی کوئی ہو جس کو آم پسند نا ہو۔رات کو گھر میں جب سب گھر والے مل کر بیٹھتے ہیں تو ٹھنڈے ٹھنڈے آم ڈھیر ساری باتوں کے ساتھ کھانے کا رواج ہمارے ہاں آج بھی زندہ ہے۔پھلوں کا بادشاہ آم لذت میں لاجواب ہےآم کی کئی اقسام ہیں ۔ہر قسم الگ ذائقہ ،رنگ اور سائز میں پائی جاتی ہے۔ آم کا استعمال جلد کو صاف چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ جھریوں سےبھی محفوظ رکھتا ہے ۔یہ جسمانی امیونیٹی کو بہتر بناتا ہے۔آم کا استعمال مختلف کھانوں ،چٹنیوں اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔آم سے بنی ڈش کی ترکیب ملاحظہ فرمائیں۔
مینگو کوکونٹ کھیر
اجزاء۔
دُودھ۔ آدھا لیٹر
الائچی۔ دو عدد
چینی ۔دو کھانے کے چمچ
چاول ۔آدھا کپ (پانی میں بھگوئے ہوئے)
مینگو ۔آدھا کلو
کوکونٹ ۔ایک کپ
پانی ۔تین کھانے کے چمچ

ترکیب۔
ایک پین میں دُودھ، الائچی، چینی اور چاول شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔
اب اس میں تھوڑا سا کوکونٹ شامل کرکے اچھی طرح سے گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔
اب مینگو کا چھلکا اُتار کر کاٹ لیں۔
پھر بلینڈر میں کٹے ہوئے مینگو ،باقی بچا ہوا کوکونٹ اور پانی شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
اب اس مینگو مکسچر کو کوکونٹ کھیر میں شامل کرکے مکس کر لیں اور چولہا بند کر دیں۔
مینگو کوکونٹ کھیر کو کٹے ہوئے مینگو سے سجا کر پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest