مرادآباد سڑک حادثہ ‘ چھ افراد ہلاک

مرادآباد: اترپردیش میں ضلع مرادآباد کے ڈلاري علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں چھ ماہ کی بچی اور دس سال کے بچے سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئےاورکچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھاجل پور گاؤں سے اتوار کی شام تقریبا 30 لوگ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ’ناخون کا گاؤں ‘ ایک سالگرہ تقریب میں گئے تھے۔ دیر رات تقریباً پونے دو بجے تمام لوگ اسی ٹریکٹر ٹرالی سے گاؤں واپس آ رہے تھےپولیس کے مطابق یہ حادثہ گائوں سے کچھ پہلے ہی اچانک ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔
ان میں کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest