مو دی نے راہل اور اپوزیشن پارٹیوں کا شکریہ اداکیا

نئی دہلیـ:وزیر اعظم نریندر مودی نےجمعرات کو ٹویٹ پر(بی جے پی) کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں كا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ، ’’آپ کی نیک تمناؤں کے لئے شکریہ‘‘۔ مسٹر گاندھی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’میں ہندوستان کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں، مسٹر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو مبارک ہو‘‘۔مسٹر مودی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے مبارکبادی کے پیغام کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ان کی پارٹی کے مؤثر کارکردگی کے لئے انہیں بھی مبارکباد۔انہوں نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کو بھی ان نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest