زبردست شکست کے بعد مودی حکومت کو راحت، راہل سے معافی کا مطالبہ

رافیل پر ایوان اور قوم کو گمراہ کرنے پر راہل معافی مانگیں:راجناتھ

نئی دہلی:رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ سے مودی حکومت کو راحت ملنے کے بعد اب کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر چوطرفہ حملہ ہورہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن کا جوش ٹھنڈا پڑتو گیا ہے، لیکن اسکے علاوہ اپوزیشن کے لیڈران اب جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کرتے نظرآرہے ہیں۔ واضح رہے کہ زبردست انتخابی جھٹکے کے بعد آج حکمراں گروپ کو اس وقت راحت ملی جب سپریم کورٹ نے رافیل سودے پر تمام عرضیاں مسترد کردیں اس طرح لوک سبھا میں بھی اپوزیشن کا جوش و خروش ٹھنڈا پڑ گیا اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جوابی یلغار میں کانگریس کو زد میں لیتے ہوئے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ رافیل کے حوالے سے نہ صرف ایوان بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں۔مسٹر سنگھ نے نعروں کے درمیان اپنی مختصر مداخلت میں کہا کہ نہ صرف رافیل کے حوالے سے پورے ملک کو گمراہ کیا گیا بلکہ دنیا میں بھی ہندستان کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کی گئی لہذا صدر کانگریس راہل گاندھی ایوان اور قوم دونوں سے معافی مانگیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest