رافیل معاملے میں مودی پوری طرح چور ثابت ہوئے

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے میں جمعرات كو کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل میں بڑا گھپلہ ہوا ہے اور مودی حکومت نے جان بوجھ کر فائلوں کو غائب کرایا ہے۔ اس کا پورا مقصد صنعتکار انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس سودے کی ساری فائلیں غائب ہو رہی ہیں۔ ان فائلوں میں وزیر اعظم کا نام ہے۔ حکومت ‘مودی کوبچارہی ہے۔ غائب فائلوں میں لکھا ہے وزیر اعظم کے دفتر نے رافیل سودے میں مداخلت کی تھی۔ مسٹر گاندھی نے رافیل سے متعلق فائلوں کے غائب ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں سب کچھ غائب ہو رہا ہے۔ دو کروڑ نوجوانوں کا روزگار غائب ہوا، کسانوں کو صحیح قیمت دینے کا وعدہ غائب ہوا، کسانوں کے بیمے کا پیسہ غائب ہوا، نوٹ بندي میں کاروبار غائب ہوا اور اب رافیل کی فائلیں غائب ہو گئ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest