نئے اراکین کی حلف برداری اور وزیرآعظم کی نئی سوچ کے ساتھ پارلیمنٹ سیشن کا آغاز

جہاں لوک سبھا کے لئے مچنے گئے ممبر آف پارلیمنٹ جہاں پیر کو حلف لینگے وہیں وزیر آعظم مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں نئے چہرے آئے ہیں تو اسی کے ساتھ نئی سوچ سے ہی نئے ہندوستان کی تعمیر ہوگی مسٹر مودی نے اتوار کو کل جماعتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تمام افراد بہت سے مسائل اور مدعے لے کر گئے تھے۔ عوام نے ووٹ دیا ہے اور ووٹ ملنے کے بعد ہم تمام نمائندے پورے ملک کے نمائندے ہو جاتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیا ہندوستان نئی سوچ کے ساتھ بنے۔ پارلیمنٹ کی شروعات اچھے ماحول میں ہونی چاہیے۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اجلاس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار لوک سبھا میں بہت سے نئے چہرے آئے ہیں۔ نئے چہروں کے ساتھ نئی سوچ بھی آنی چاہیے۔ ہم سبھی کو گذشتہ لوک سبھا کی مدت کار کے آخری دو سال میں جو ہوا اس پر خود احتسابی کرناچاہیے۔ وہ گزرے ہوئے دو سال واپس نہیں آ سکتے۔ ہمیں’ سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس ‘کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram