اقلیتی امور کے وزیر کی قصیدہ خوانی۔مودی کی تعریف میں مبالغہ آمیز باتیں

کہا: سیاسی عدم برداشت کے شکار ہونے کے باوجود مسٹر مودی نے ملک کی مشترکہ ترقی کی ہے

كشن گڑھ باس (راجستھان): اقلیتی امور کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے پیر کو وزیراعظم مودی کی قصیدہ خوانی کی۔ انہوں عالمی تعلیمی ادارے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سیاسی عدم برداشت کے شکار ہونے کے باوجود بغیر کسی امتیاز کے ملک کی ترقی پر زور دے رہے ہیں ۔ مسٹر نقوی نے ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے عالمی تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم برداشت کا شکار ہونے کے باوجود مسٹر مودی نے ملک کی مشترکہ ترقی کی ہے۔ جہاں کہیں بھی ترقی نہیں ہوئی تھے ان علاقوں میں ایمانداری سے ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کام سیاسی مقصدسے ووٹ حاصل کرنے کے لئے نہیں کر رہی ہے بلکہ غریبوں کی زندگی میں خوشحالی آئے اس کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ ملک میں کچھ لوگ منفی ماحول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کو لے کر بنے مثبت ماحول کو منفی بنایا جاسکے۔ گزشتہ 70 برسوں میں ملک میں کیا ہوا اس کی جانکاری سب کو ہے۔ لوگوں کو یہ طے کرنا ہے کہ ترقی کے لئے وقف حکومت کو اقتدار میں بنائے رکھنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اقلیتی امور کے وزیر نقوی نے یہاں ایک’ سدبھاؤنا منڈپ ‘، گورنمنٹ کالج، بجلی کا ذیلی مرکز ، سبزی منڈی اور کچھ دیگر ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ا نهوں نے کہا کہ یہاں جو عالمی معیار کا تعلیمی ادارے بنے گا اس میں 40 فیصد سیٹ خواتین کے لیے مختص ہو گی۔ اس ادارے کے قیام کے لئے حکومت نے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی تھی جس نے میوات علاقے میں اس ادارے کے قیام کی سفارش کی تھی۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں پرائمری سے لے کر اعلی سطح تک تعلیم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں ’کوشل وکاس‘سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest