دیکھئے کیا کہامسعود اظہر پر مودی نے ۔بس آپ خوشی میں ملاوٹ نہ کریں

مسعود اظہر پر پابندی سے ہم خوش ہیں ۔پر آپ اس خوشی میں ملاوٹ نہ کریں۔ مودی

دہشت گردی غریبی اور قومی سلامتی یہ وہ موضوعات ہیں جسممیں  کانگریس فیل رہی ہے اور کانگریس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے یہ الفاظ ہیں وزیر آعظم مودی کے  ۔ان کا کہنا ہے کہ جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر پر جو پابندی لگائی گئی ہے اس کے لئے  اقوام متحدہ کے ہم شکر گزار ہیں کہ اس نے مسعود اظہر کو دہشت گرد تسلیم کیا ہے یہ ہماری بڑی جیت ہے ۔لیکن سیاسی پارٹیاں ہماری اس جیت میں ملاوٹ نہ کریں مودی نے پاکستان سے اور وہاں کے لوگوں سے یہ امید بھی کی ہے کہ وہ  دہشت گردی کے معاملے میں حکومت پر دباؤ بنائیں گے۔وزیر آعظم نے کہا کہ کانگریس ایک پوسٹر کو صدیوں تک چلاتی ہے اور اسمیں صرف وقت کے حساب سے چہرے بدل جاتے ہیں مسٹر مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیےاور خلا میں بھی سرجیکل اسٹرائیک کرکے دنیا میں چوتھا ملک بننے کا درجہ حاصل کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو ابھرتے ہوئے اعتماد کا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی ہمیں گولی مارے گا تو ہم اسے گولی ماریںگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest