مودی کا پھر پی ایم بننے کا بھروسہ، کہا، برسوں تک من کی بات کروں گا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں عوام سے اشاروں اشاروں میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا بھروسہ دلایا۔انہوں نے من کی بات میں یہ بھی کہا اگلے سال عوام کی آشیرواد سے ہم ہی پی ایم بنیں گے، اور پھر من کی بات کریں گے۔ مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے 53 ویں ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ اب اگلا ’من کی بات‘مئی کے آخري اتوار کو ہوگی اور وہ عوام کے آشیرواد سے ایک بار پھر ’من کی بات‘ کے ذریعہ بات چیت کا سلسلہ شروع کریں گے اور برسہا برس تک کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا،’’انتخابات جمہوریت کا سب سے بڑا جشن ہوتا ہے. اگلے دو ماہ ہم سب الیکشن کی گہما گہمی میں مصروف ہوں گے۔میں خود بھی اس انتخاب میں ایک امیدوار رہوں گا. صحت مند جمہوری روایت کا احترام کرتے ہوئے اگلا ‘من کی بات’ مئی مہینے کے آخری اتوار کو ہوگی‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *