اویسی نے مودی پر کیا ہے زبردست حملہ

آل انڈیا مجلس اتحادا لمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے مودی کو نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا “اگر وزیراعظم مودی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اقلیتی لوگ خوف میں رہتے ہیں تو انہیں ان لوگوں کے بارے میں جاننا چاہئے جنھوں نے اخلاق کو ہلاک کیا اور وہ انتخابی جلسے میں سب سے آگے بیٹھے تھے. اگر وزیر اعظم سوچتے ہیں کہ مسلمان خوف میں زندگی گزار رہے ہیں تو وہ ان گروہوں پر لگام لگائیں جو گائے کے نام میں مسلمانوں کو مار ڈالتے ہیں اور پھر اس کی ویڈیو بناکر نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں . اویسی نے کہا “اگر مسلمان واقعی خوف میں جیتا ہے تو پھر وزیراعظم بتائیں کہ ان کی پارٹی کے 300 ارکان پارلیمنٹ میں سے کتنے مسلم ارکان پارلیمان ہیں جو لوک سبھا میں ان کی پارٹی سے منتخب ہوئے ہیں . یہ منافقت اور تضاد ہے، جو گزشتہ 5 سالوں کے دوران وزیراعظم مودی اور ان کی پارٹی استعمال کر رہی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *