میاں بیوی کا رشتہ پھر داغدار ہوا

دبئی :میاں اور بیوی کا رشتہ بھروسہ کا ہوتا ہے۔ لیکن ایک بیوی کو اپنے شوہر پر شاید شک رہا ہوگا، یا کہ پھر اس کو اپنے شوہر پر بھروسہ نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ رات کو گاہے بگاہے ان کے فون کو چیک کرتی تھی،اور ان کے ڈاٹا کو پڑھتی تھی۔ اس پر شک کرنے والی بیوی کو جیل کی سزا کاٹنی پڑرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون کو بلا اجازت اپنے شوہر کا فون دیکھنے اور اس کا سارا ڈیٹا کاپی کرنے کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل شوہر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ جب وہ نیند میں ہوتا ہے تو اس کی بیوی اجازت کے بغیر اس کا فون کھول کر نہ صرف تصاویر اور پیغامات پڑھتی ہے بلکہ اس نے کئی بار پورا ڈیٹا اپنے فون پر منتقل بھی کیا ہے۔
شوہر نے راس الخیمہ کی عدالت کو بتایا کہ بیوی نے اس کی بعض ذاتی معلومات بچوں کو بھی ارسال کیں جس پر عدالت میں اپنا دفاع کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر نے اسے اپنے اسمارٹ فون کا پاس ورڈ دیتے ہوئے فون تک رسائی کی اجازت دی تھی، اس کے شوہر کسی دوسری عورت سے رابطے میں ہیں اور وہ اپنے شوہر کو بات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے۔اس سے قبل شوہر نے عدالت میں اپنی بیگم کی جانب سے اس کی پرائیویسی میں مداخلت کی درخواست دائر کی تھی جو سخت ملکی قوانین کے تحت سماعت کے لیے قبول کرلی گئی۔ اس قانون کے تحت ایک دوسرے پر شک کے باوجود بلا اجازت دوسرے فریق کا فون دیکھنے کی شدید ممانعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram