پنجاب میں مودی لہر کے دوران کس کو کتنی سیٹیں ملی تھیں؟ دیکھئے پوری تفصیل

مئی کی 19 تاریخ کو لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے میں 59 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی . ان 59 نشستوں میں پنجاب کی تمام 13 نشستیں ہیں. اب پنجاب میں اقتدار تبد یل ہوچکا ہے. 2014 لوک سبھا انتخابات میں شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد حکومت میں تھا. لیکن اب 2019 کے انتخابات میں کانگریس حکومت میں ہے. اس طرح اس وقت پچھلی بار کے مقابلے میں انتخابی منظر نامہ مکمل طور پر تبدل ہوچکا ہے.آئیے جانتے ہیں کہ 2014 میں ریاست کی 13 نشستوں کے نتائج کیسے رہے تھے . 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کی لہر میں بھی شرمومنی اکالی دل کی چار اور بی جے پی کی دو نشستیں آئی تھیں. یعنی اکالی اور بی جے پی اتحاد کو 13 نشستوں میں سے 6 نشستیں حاصل ہوئی تھیں . جب کہ کانگریس کو تین اور پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے والی عام آدمی پارٹی کو چار نشستیں حاصل ہوئی تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *