مڈڈے میل میں زہریلا کھانے ہونے کی وجہ سے چالیس بچے بیمار

موتیہاری:مڈڈے میل میں خراب کھانادینے کی وجہ سے آئے دن بچوں کی طبیعت خراب ہوتی رہتی ہے۔ اس کے لیے کئی بار انتظامیہ سے شکایت کی جاچکی ہے۔ لیکن مرض بڑھتا گیا ، جوں جوں دوا کی۔ یعنی پھر اسی طرح کا ایک معاملہ بہار کے مشرقی چمپارن میں واقع ضلع گھوڑا سہن تھانہ علاقے میں مڈڈے میل کھانے سےتقریباً چالیس بچے بیمار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن تھانہ علاقے کے پورنہیا کوٹھی مڈل اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 40 بچے بیمار ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پورنہیا کوٹھی مڈل اسکول میں مڈ ڈے مل کھانے کے بعد بچوں کو قے ہونے لگیں۔ سبھی بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد سات بچوں کو بہتر علاج کے لئے موتیہاری ریفر کردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram