محبو بہ مفتی نے کہا 70 سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت پرحملہ بولا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہاں کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ یہاں کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔ میں نے ایسا ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں جموں وکشمیرمیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ایسی افواہ اڑ رہی ہے کہ حکومت 35 اے اورکوئی بڑی کارروائی کرسکتی ہے۔
محبوبہ مفتی نے اس کے بعد جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک سے بھی ملاقات کی اورافواہوں سے خوفزدہ لوگوں کے سامنے حالات کو واضح کرنے کی اپیل کی۔ملک کے لوگوں اوروزیراعظم نریندرمودی سے میرا کہنا ہے کہ وہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کو نہ چھینیں۔ میں نے فاروق عبداللہ صاحب سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ آل پارٹی میٹنگ بلائیں۔ ہم سب آپس میں اس پرمشورہ کریں گے اورپھرکوئی فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کولگتا ہے کہ جموں وکشمیرمیں کچھ ہونے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest