محبوب کی جدائی میں رونے سے وزن کم ہوتا ہے

ایک نئی تحقیق ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی زندگی میں اوسطاً 16.5؍ گیلن ( 70؍ لٹر سے زیادہ) آنسو بہاتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے جذبات اور آنسوئوں کو چھپا کر رکھتے ہیں اور آنسو بہانے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ جذبات پر قابو نہ پا کر اگر روئیں تو وزن بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے؟ جی ہاں! تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محبوب کی جدائی میں رونے والے افراد کا وزن دکھ سے کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، جذبات پر قابو نہ پا کر رونے والے افراد کے آنسوئوں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے، انہیں پرولیکٹن، لیو اینکفلن اور ایڈرینو کورٹیکو ٹروپن (اے سی ٹی ایچ) کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دبائو کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔اس سلسلے میں ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ رونے کیلئے بہترین  وقت شام سات سے رات 10؍ بجے تک ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب لوگ اپنے محبوب کو یاد کرتے ہیں اور سارے دن کے کام سے نمٹ کر بس اپنے محبوب کی یاد میں رہنا چاہتے ہیں  ۔ اگر آپ کا ریلیشن شپ ختم ہو چکا ہے اور آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو دل کی بھڑاس نکالیں۔ دل کھول کر رونے سے بوجھ کم ہو جاتاہے اور اس عمل سے ہمییں اپنے ذہن کو سکون دینے اور نئی شروعات کرنے کا موقع  بھی ملتا ہے اور سکون بھی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest