می ٹو مہم:انوملک پر کئی سنگروں نے جنسی زیادتی کے الزام لگائے

 

موسیقی کار انوملک پر می ٹو مہم کے تحت کئی عورتوں نے جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگائے ہیں۔ نتیجہ کے طور پر وہ مشہور سنگر ریئلٹی شو انڈین آئیڈل ۱۰؍ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انو ملک اس سیزشن میں اب انڈین آئل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بتادیں کہ پچھلے دنوں انو ملک پر یہ تمام جنسی زیادتی کے تمام الزامات لگے ہیں۔
سنگر شریتا پنڈت نے انوملک پر جنسی زیادتی کے الزام لگائے ہیں۔ ان کے مابق جب وہ پندرہ سال کی تھی تب انو ملک نے ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں ان کا ہیریسمنٹ کیا تھا۔ ٹوئیٹر پوسٹ کے ذریعہ اپنی آب بیتی شیر کی تھی۔
سنگر سونا مہاپاترا نے بھی انو ملک پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں لگاتار جرم کرنے والا بتایاتھا۔ سونا کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انوملک نے کہاتھا کہ انہوں نے کبھی سونا کے ساتھ کام نہیں کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انوملک نے یہ بھی کہا کہ سونا ان کے نام کا استعمال کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *