کولکاتہ میڈیکل کالج میں ایک دوا کی دکان میں آتشزدگی

کولکاتہ: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کالج اینڈ ہاسپٹل کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ میں بدھ کو آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانےکے لیےموقع پر فائر برگیڈ کی دس گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقع کولکاتہ میڈیکل کالج کے احاطہ میں آج صبح دوائوں کی ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق ایمرجنسی محکمہ کو پاس دوا کی ایک دکان میں صبح آٹھ بجے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ آگ لگنے کے فوراََ بعد اسپتال اسٹاف اور مقامی لوگوں نے ایمرجنسی وارڈ سے کم از کم 250مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازم اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور دکان کا شٹر توڑ کر اندر لگی آگ کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ آگ کی وجہ سے اسپتال میں چاروں طرف کالے دھنوئیں کی پرت چھا گئی ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے۔اس سے فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔تادم تحریر کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے چلتے آگ لگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest