رام دیو نے اپوزیشن جما عتوں کا اڑایا مذاق

یوگا گرو بابا رام دیو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں، این ڈ ی اے کو مکمل اکثریت ملے گی اور نریندر مودی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے . انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے بارے میں کہا کہ میری پیشین گوئی ہے کہ 23 مئی کے بعد ملک میں کچھ لوگوں کی سیاسی صحت خراب ہو جائے گی، وہ زبرست ذہنی تنائو اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوجائیں گے. 23 مئی کے بعد حزب اختلاف کو کپال بھاتی اور انولوم ولوم کی ضرورت پڑجائے گی .انہوں نے مزید کہا “اس وقت کچھ لوگ سیاسی عد م رواداری اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس پر روک لگے گی اور ملک میں مضبوط ومستحکم حکومت بنے گی .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest