مذہب کوئی بھی ہو آپس میں بھائی چارہ کو کیسے قائم کیا جائے: سلمیٰ انصاری

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری اور مدرسہ کی بانی نے علی گڑھ آمد پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاں کہ علی گڑھ کے مدرسہ چاچا نہرو میں جلد ہی ہندو بچوں کے لئے مند کی تعمیر کی جائے گی۔ بیگم سلمیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مدرسہ میں مسلسل ہندو بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، ایسے میں انھیں مندر جانے کے لئے مدرسہ سے نکل کر باہر جانا پڑتا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ مدرسہ کے کافی مخالفین ہیں اور کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ، ایسے میں بچوں کے تحفظ کے پیش نظر ہم نے مدرسہ چاچا نہرو میں مسلم بچوں کے لئے مسجد اور ہندو بچوں کے لئے مندر کی تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلمیٰ انصاری کا کہناہے کہ ایک ہی چھت کے نیچے مندر اور مسجد تعمیر ہوگی تو آپس میں بھائی چارہ قائم ہوگا اور یہ پورے ملک کے لئے ایک مثال بن جا ئے گی ۔ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عبادت کر یں گے آپس میں ہمدردی ، محبت اور انسانیت کا رشتہ قائم ہوگا ، جو ہمارے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest