کیامسعود اظہر کا ساتھ چھوڑدے گاچین؟؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے چین کے صدرجمہوریہ شی جنپنگ کی ملاقات کے بعد آیا یہ بیان ۔جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکواقوام متحدہ کے ذریعہ عالمی دہشت گرد قراردینے کے موضوع پرچین نے ایک بارپھراپنا رخ واضح کیا ہے۔چین نے پاکستانی تنظیم جیش محمد کے سربراہ پرپابندی لگانے کی ایک نئی تجویزپرمارچ میں روک لگا دی تھی۔ غورطلب ہے کہ 14 فروری کوجموں وکشمیرکے پلوامہ میں سی آرپی ایف کےقافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملےکی ذمہ داری جیش محمد نےلی تھی۔ اس کے بعد دہشت گرد مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن چین نے ویٹو پاورکا استعمال کرکے اسے بچالیا تھا۔ چین کےوزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نےکہا ‘میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے بھروسہ ہے کہ مناسب طریقے سےاس کا حل نکلے گا چین نےمسعود اظہرکواقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندی کمیٹی کے تحت فہرست کرنےکے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی ایک تازہ تجویزپرتکنیکی روک ہٹانے پراتفاق ظاہرکیا ہے۔ اس بارامریکہ، برطانیہ اورفرانس نےموضوع کوسیدھے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لے جاکربیجنگ پردباوبڑھا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram