تمام ایگزٹ پول فیل ہوں گے: منوج تیواری۔کیا ای وی ایم غائب کئے ہو بھائی

دہلی کے صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد آنے والے ایگزٹ پول  کو خارج کرتے ہوئے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ تمام ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے اور دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 48 سیٹیں جیتے گی۔

مسٹر تیواری نے ٹویٹ کیا،’تمام ایگزٹ پول فیل ہوں گے۔ بی جے پی 48 سیٹوں کے ساتھ دہلی میں حکومت بنائے گی۔ اپوزیشن وی ایم کو مورد الزام ٹھہرانے کے بہانے ڈھونڈ لے‘۔
غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے زیادہ تر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ بی جے پی کو دوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹیں ملنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف چینلز اور اداروں کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ اےاے پی اقتدار میں واپسی کرے گی۔

ٹائمز ناؤ نے آپ کو 44، بی جے پی کو 26 سیٹیں دی ہیں جبکہ کانگریس کو کوئی سیٹ دیے جانے کا وہ انکاری ہے۔ ریپبلک ٹی وی نے اے اے پی کو 48 سے 61، بی جے پی کو 9 سے 21 اور کانگریس کو صفر سے ایک نشست ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔ نیوزایکس اور نیتا ایپ نے اے اے پی کو 53 سے 57، بی جے پی کو 11 سے 17 اور کانگریس کو صفر سے2 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سدرشن ٹی وی نے اے اے پی کو 40 سے 45، بی جے پی کو 24 سے 28 اور کانگریس کو 2 سے 3 سیٹ دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *