وزیراعلیٰ پر حملہ کا نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی پولیس اور بی جے پی کو ذمہ ٹھہرایا

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر ہوئے حملہ سے بوکھلائے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا نے فوری طور پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پورے معاملے کے لئے دہلی پولیس اور بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے ایسے ٹچے حملوں سے وہ ڈرنے والے نہیںہیں۔ وہیں ڈوسری جانب دہلی پولیس نے حراست میںلئے گئے انل کمار شرما سے ہونے والی ابتدائی پوچھ گچھ میںبتایا کہ شرما وزیر اعلیٰ دفتر کے ہی ایک ممبر کی مددسے وزیر اعلیٰ تک پہنچے تھے ۔پولیس کے مطابق معاملہ دوپہر ۲۵:۲ ؍ کا ہے ۔ ادھردہلی سکریٹریٹ میںپریس سے بات کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا نے اس پورے حملے کے لئے دہلی پولیس کی اور بی جے پی کی سانٹھ گانٹھ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے افسوس ناک عمل قرا ردیا ۔ منیش سسو دیا نے صاف طور پر کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، کبھی بی جے پی والے ہم پر بوتلیں پھینکتے ہیں تو کبھی مرچ ڈلواتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوال کرتے ہیں کہ آخری ایک شخص اپنے ساتھ میںمرچ پائوڈ ر لے کر دفتر میںکیسے گھس گیااوروہ بھی اس منزل تک جا پہنچا جہاں جلد ی سے میڈیا والوں تک کو اجازت نہیںہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *