دہلی کی من کی بات” کی مہم چلائے گی : بی جے پی

نئی دہلی (آر کےبیورو)لوک سبھا انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ‘’بھارت کے من کی بات، مودی کے ساتھ‘ مہم چلا کر لوگوں کی رائے جانی تھی اور اپنا منشور تیار کیا تھا، اسی طرز پر دہلی بی جے پی بھی اسمبلی انتخابات میں اپنا منشور عوام کی رائے لے کر بنائے گی، اس کے لئے ‘’دہلی کے من کی بات، بی جے پی کے ساتھ‘مہم چلائی جائے گی۔ رکنیت مہم کے ساتھ اس کوشش کی شروعات ہو چکی ہے۔ پارٹی لیڈر مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں سے بات کرکے ان کی رائے جانیں گے۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے بتایا کہ ابھی یہ آغاز ہے۔ آگے چل کر اور بھی مختلف طریقوں سے دہلی کے لوگوں کی رائے لی جائے گی۔ ان کے من کی بات جان کر پارٹی اپنا انتخابی منشور تیار کرے گی۔ منوج تیواری نے بتایا کہ دہلی بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا روڈ میپ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ گزشتہ شب سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں کچھ اہم فیصلے لئے گئے۔ میٹنگ میں تیواری کے علاوہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام لال، دہلی بی جے پی کے انچارج شیام جاجو، اسسٹنٹ انچارج ترون چگھ، صوبائی تنظیم جنرل سکریٹری سددھارتھن، ممبر پارلیمنٹ وجے گوئل، وجیندر گپتا، تینوں تنظیم جنرل سکریٹری، ایم پی پرویش ورما، میناکشی لیکھی، گوتم گھمبیر، ہنس راج ہنس، رمیش بدھوڑی، کور کمیٹی کے رکن ستیش اپادھیائے سمیت کچھ دیگر اہم عہدیدار موجود تھے۔ ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہی اس میراتھن میٹنگ میں طے کیا گیا کہ دہلی سے منسلک تمام اہم مسائل پر پہلے پارٹی کی کور کمیٹی کے اندر بحث کرکے تجویز لئے جائیں گے۔ پھر تمام مسائل پر ایک رائے بنا کر پارٹی ان مسائل کو عوام کے درمیان لے جائے گی، تاکہ پارٹی رہنماؤں کے درمیان بھی ان مسائل کو لے کر کسی طرح کا کوئی کنفیوژن نہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram