ممتا بنر جی نے مودی پر کیا زبردست حملہ

مغربی بنگال میں ووٹنگ کے چھٹے مرحلے کے بعد وزیر اعلی اور ٹی ایم سی کی صدر ممتا بنرجی نے بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے مرکزی فورسز کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے. اس کے علاوہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دینے کے انداز میں کہا کہ میں انچ انچ کا بدلہ لوں گی . آپ نے مجھے اور بنگال کو بار بار بدنام کیا .ممتا بنرجی نے جنوبی پرگنہ کے ضلع بسنتی علاقے میں ایک ریلی میں کہا، “میں مرکزی فورسز کی توہین نہیں کر رہی ہوں. لیکن انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ووٹروں پر اثر انداز ہوں . مغربی بنگال میں تعینات مرکزی فورسز کے نام پر بی جے پی نے یہاں آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں کو زبردستی بھیج دیا ہے. “انہوں نے کہا ” مجھے شک ہے کہ آر ایس ایس کے کارکنان کو مغرب بنگال میں مرکزی فورسز کی یونیفارم میں بھیجا جا رہا ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest