مودی نے ٹائم میگزین کے حوالے سے کیا کہا ؟دیکھئے پورا معاملہ

ٹائم میگزین کی کور اسٹوری میں ‘نریندر مودی کو ڈیوائیڈ ر ان چیف لکھے جانے کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے . وزیراعظم مودی نے جمعہ کو اس معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹائم میگزین غیر ملکی ہے، اور مصنف نے خود کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک سیاسی خاندان سے آتا ہے. یہ اس کا اعتبار بتانے کے لئے کافی ہے. ‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹائم میگزین پر وزیراعظم مودی کی ‘ڈوائیڈ ر این چیف والی اسٹوری آتش تاثیر نے کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پہلے کے مقا بلے کافی تقسیم ہوچکی ہے . اس مضمون میں آتش نے ماب لنچنگ ، یوگی ادتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنانے اور سادھوی پرگیہ کے مالیگائوں بم دھماکے میں کردار کا ذکر کیا ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest