مشہور ومعروف اداکار کیپٹن راجو کا انتقال

کوچی: اکیس سال کی عمر میں فوج میں افسر کے طور پر بھرتی ہونے کے بعدمنزل بہ منزل کیپٹن تک پہنچنے کے بعد ہندی، ملیالم، تمل ، تیلگو اور کنٹر سمیت مختلف زبانوں میں اداکارہ کا لوہا منوانے والے مشہور و معروف اداکار کیپٹن راجو کا پیر کو ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ ۶۸ برس کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔ وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ راجو کو ماضی میں طیارہ کے سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا او ر انہیں عمان کے مسقط میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کیپٹن راجو فلموں میں آنے سے پہلے 21 برس کی عمر میں فوج میں افسر کے طورپر بھرتی ہوئے اور کیپٹن کے عہدہ تک پہنچے۔ انہوں نے ہندی، ملیالم، تمل ، تیلگو اور کنڑ سمیت مختلف زبانوں کی 500سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔ 2017میں ریلیز ہوئی ’ماسٹر پیس‘ ان کی آخری فلم تھی۔فلموں میں ولن اور کریکٹرکردار کے لئے مشہور راجو نے ٹیلی ویزن کے سیریلوں میں بھی کام کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest