سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل

ہندوستانی اخبار نے پاکستانی اداکارہ کی ترکی میں سلیم کریم سے منگنی کی خبر جاری کی اداکارہ ماہرہ خان یوں تو ہمیشہ اپنےا سٹائل و اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں تاہم اس بار انٹرنیٹ پر ان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں ۔ ماہرہ خان کے قریبی افراد کا کہناہے کہ ماہرہ خان کے منگنی کرنے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ماہرہ خان کی منگنی کی خبر اس وقت میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جب ہندوستانی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں اندازہ ہواکہ یہ رپورٹ صرف چند تصاویر دیکھ کر بنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور ان کا 5 سالہ بیٹا اذلان بھی ہے۔تاہم ماہرہ خان کی پہلی شادی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *