ماہرہ خان کا نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز

فلم ’ پرے ہٹ لو ‘ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہےجس میں ماہرہ خان بطور مہمان اداکارہ ’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے بکھیر رہی ہیں، اُن کا یہ نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔’مورے سیاں‘ گانے میں گلوکارہ زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ گانے کی شاعری فلم کے ہدایت کار عاصم رضا نے خود لکھے ہیں۔اس گانے میں ماہرہ سرخ رنگ کے نہایت خوبصورت جوڑے میں رقص کرتی نظر آئیں، جو نامور ڈیزائنر عمر سعید نے تیار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest