ماہر ہ خان نے ایسا کیا کیا جس سے مداحوں کا دل جیت لیا

پاکستانی مشہورو معروف ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کی جانی مانی ماہرہ خان نے ویسے تو اپنی جاندار اداکاری سےپاکستان اور سرحد پار لاکھوں دل جیت رکھے ہیں مگر اب حال ہی میں اُن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس کے بعد تو اُن کے مداح اُن کے صدقے واری جا رہے ہیں۔ڈرامہ ہمسفر کی معصوم خِرد اداکارہ ماہرہ خان اس ویڈیو میں کالی کُرتی اور لال اسکرٹ پہنےکسی سینڈریلا سے کم نہیں لگ رہیں، مگر وہ سیٹ پر اداکاری کے بجائےپونچھا لگاتی نظر آرہی ہیں ، پونچھا لگاتے ہوئے بھی وہ اس کام کے ساتھ انصاف کرتی دکھائی دے رہیں ہیں، جبکہ ساتھ میں موجود ساتھی اداکار اُنہیں تنگ کر رہے ہیں کہ یہاں تھوڑی مٹی رہ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest