صدر، نائب صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت کئی لیڈروں نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:صدرجموریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ،وزیراعظم نریندرمودی اور دہلی کی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو مہاتما گاندھی کی 71ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے کہا،’’یوم شہادت پر ہم مہاتما گاندھی اور آزادی کےلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بے شمار مجاہدین آزادی کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یاد کرتے ہیں۔”مسٹر نائیڈو نے کہا،’’اس یوم شہادت پر میں ملک کے عوام کے ساتھ مل کر مہاتما گاندھی اور ملک کےلئے اپنی زندگی کی قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔آئیے ہم اس دن بابائے قوم اوردیگر شہیدوں کے ذریعہ بنائے گئے اعلی اصولوں کے تئیں خود کو وقف کریں۔‘‘مسٹر مودی نے کہا،’’بابائے قوم کو ان کی برسی پر یاد کررہا ہوں۔ہم ان کے ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چلنے اور ان کے اصولوں پر عمل کرنے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں جن کے لئے وہ کھڑے رہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا،’’ہم ہندوستان کے لئے اپنی زندگی قربانی کرنے والے سبھی شہیدوں کو سلام کرتے ہیں۔قوم ان کی قابل قدر خدمات اور قربانیوں کےلئے ہمیشہ احسان مند رہےگی۔‘‘دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ٹویٹر پر کہا،’’جنوری کی اس 30تاریخ کو ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ یہ سنگھ کی سخت نظریات کے ذریعہ پھیلائی گئی نفرت تھی جس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ہم سے چھین لیا۔اس حقیقت کو بھی نہ بھولیں کہ اب بھی وہی نظریہ اپنے بدصورت چہرے کے ساتھ ہمیں گھور رہا ہے۔‘‘مہاتما گاندھی کو 30جنوری 1948 کو قتل کیا گیا تھا۔اس دن کو یوم شہادت کے طورپر منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest