مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فرنویس کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندرفرنویس کو سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری مقدموں کا ذکر نہ کرنے کے معاملہ میںنوٹس جاری کیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کےکول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ستیش اوئیكے کی درخواست پر وزیر اعلیٰ کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ممبئی کے ستیش اوئیكے نے وزیر اعلیٰ کے خلاف پٹیشن دائر کرکے ان کے انتخاب کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ مسٹر فرنویس نے 2014 اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن میں داخل حلف نامہ میں اپنے خلاف درج دو فوجداری مقدموں کا ذکر نہیں کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram