مہاراشٹر اور ہریانہ میں پولنگ ۔بالی وڈ نے جم کر کیا اپنے حق کا استعمال

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 288 کے اسمبلی حلقوں میں آج صبح پولنگ ہوئی۔بالی ووڈ اسٹارس کے علاوہ اہم سیاسی لیڈروں نےبھی جم کر اپنے حق کا استعمال کیا۔ممبئی میں رات دیر گئے سے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،جس کا سلسلہ دوروز سے جاری ہے۔ریاست میں 3237امیدواروں میں سے 235خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔مہاراشٹرمیں 8,98,39,600رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے،جبکہ 1,06,76,013رائے دہندگان 18سے 25سال کی عمر کے درمیان ہیں۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، شرد پوار، ادھوٹھاکرے سمیت دیگر نے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔ وہیں بالی ووڈ کی بات کریں تو عامرعلی خان، مادھوری دکشت، پریم چوپڑہ، دیا مرزا اور کرکٹ اسٹارز میں سچن تیندولکر سمیت دیگرستاروں نےپولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا۔ہریانہ میں جاری ہے پولنگ ہریانہ اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ انتخابی میدان میں اترے متعدد سرکردہ لیڈروں سمیت 1169 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک ہوگی۔ ریاست میں اس بار کل 1،83،90،525 رائے دہندگان اپنے ووٹ کے حق استعمال کریں گے۔ ان میں 98،78،042 مرد اور 85،12،231 خواتین، 252 ٹرانس جینڈر اور 1،07، 955 آن سروس ووٹر زہیں۔ ریاست میں کل 19578 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دیہی علاقے میں 13837 اور شہری علاقے میں 574 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram