مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بھوپال کے زیراہتمام تین روزہ جشن اردو کاانعقاد 26؍فروری سے بھوپال میں

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بھوپال کی سیکریٹری اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نصرت مہدی نے بتایاکہ اکیڈمی کے زیراہتمام تین روزہ جشن اردو کاانعقاد26 27اور28؍فروری 2019منگل ،بدھ اور جمعرات کو بھوپال کے رویندربھون میں کیا گیاہے، 26؍فروری کے طے شدہ پروگرام میں دن میں 11بجے علامہ اقبال پرمبنی مصوری مقابلہ رکھاگیاہے ،کیفی اعظمی کے صدسالہ موقع پر ڈاکٹر نریش چندی گڑھ، ڈاکٹر علی احمد فاطمی الہ آباد، ڈاکٹر رضیہ حامدبھوپال، کوثر صدیقی بھوپال، ڈاکٹر سراج احمد اجملی علی گڑھ، ڈاکٹر مہتاب عالم بھوپال،ڈاکٹر عزیز عرفان اندور نظامت کی ذمے داری عذرانقوی نوئیڈاکودی گئی ہے،کیفی اعظمی کے کلام کی موسیقی کے ساتھ پیش کش گلوکار،جناب احمد رضا، (جاورہ ایم پی)،اس موقع پر انش ہییی نیس سوسائٹی کے تعاون سے نئی نسل کیلئے غزل نظم گیت شاعری وغیرہ کاپروگرام رکھاگیاہے ،دوپہرمیں پروفیسر وسیم بریلوی کے ساتھ ہم سے پوچھوکہ غزل کیاہے ،غزل کا فن کیا، صوبائی مشاعرہ میں نفیس تقی صدیقی سرونج (ایم پی)کی صدارت میں رکھاگیاہے، جس میں ڈاکٹر علی عباس امید بھوپال، نثار مالوی ودیشہ(ایم پی)،حمید گوہر(اجین ایم پی)،بے تکلف شاجاپوری(ایم پی)،ساجد ہاشمی راج گڑھ(ایم پی)،فریاد بہادر (اندورایم پی)،دیپک جین (گناایم پی)،رئیس نظامی اجین (ایم پی)،قمرساقی دھار ایم پی ،سنتوش ساگرودیشہ ایم پی،پنکج پلاش (شاجاپورایم پی)، سفیان قاضی کھنڈوہ (ایم پی)،شاہ نواز اسیمی (اجین ایم پی)،سلمان آزر سرونج (ایم پی)اور ہما کان پوری بھوپال اپنے کلام سے نوازیں گے،نظامت جبل پورکے نامور شاعر منان فراز کریںگے،صوفیانہ پروگرام کے تحت پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت کے ساتھ استاد چاند قادری دھلی ،صوفیانہ قوالی پیش کریںگے پروگرام کی نظامت ثمینہ علی بھوپال کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *