مدھیہ پردیش کانگریس نےسدھو کے آنے کا بنایا پروگرام

کانگریس کے اسٹار پرچارک اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے بھی کھنڈوہ پارلیمانی حلقے میں عوام کے درمیان اپنی حاضری دینے کی ٹھان لی ہے،اور موصوف برھانپور آکر ہی رہیں گے، مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی بھوپال کے جنرل سیکریٹری اور انتظامی امور کے سربراہ جناب راجیو سنگھ نے موصوف کا ترمیم شدہ پروگرام جاری کیاہے، ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق موصوف 16؍مئی 2019جمعرات کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر رہیں گے، موصوف دھارلوک سبھا کے تحت مناوراور دھام نود میں اور کھنڈوہ پارلیمانی حلقے کے تحت برھانپور کے شاہ پور میں ایک جلسہ عام کو خطاب کریںگے،ان کے ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق وہ صبح 9:30دھلی سے چل کر خصوصی طیارے کے ذریعے صبح 10:45بجے کو اندور آئیں گے وہاں سے مناور جائیں گے، مناور میں جلسہ عام کو خطاب کرنے کے بعد دھام نودمیں جلسہ عام کو خطاب کرنے کے بعد دوپہر 3:30بجے برھانپور کے شاہ پور میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرکے شام 4:45بجے ہیلی کاپٹر سے اندور کیلئے روانہ ہوںگے،شام 6بجے اندورسے دھلی کیلئے اسپیشل پلین سے روانہ ہوںگے، اس سے قبل موصوف کا 11؍مئی 2019سنیچر کا مدھیہ پردیش کاایک روزہ دورہ تھا جس میں انہیں کھنڈوہ پارلیمانی حلقے کے نیپانگر میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرنا تھا، لیکن سیکیورٹی نقطئہ نظر سے ان کو نیپانگر کی اجازت نہیں دی گئی، یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس علاقے کے ایک شخص نے ان کے 11؍مئی کے پروگرام کے پس منظر میں فیس بک کے ذریعے ان کو مارنے کی دھمکی دی تھی، حالانکہ پولس نے اس شخص پر مقدمہ قائم کردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest