مدھیہ پردیش کےسابق وزیر گھنشیام پاٹیدار کا انتقال

نمچ:مدھیہ پردیش کےآنجہانی پاٹیدار کی جسد خاکی دوپہر ان کے گھر نمچ میں واقع گاندھی نگر سے روانہ ہوگی۔ ان کی جسد خاکی کو ضلع کانگریس دفتر گاندھی بھون پر آخری درشن کے لئے رکھاجائے گا اور گلہائے عقیدت کے بعد ان کی جسد خاکی کو میڈیکل کالج ادے پور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ضلع کے گرام جنک پور میں 21 ستمبر 1939 کو ان کی پیدائش ہوئی تھی۔انہوں نے پٹرول پمپ پر نوکری سے اپنے کیریر کی ابتدا کی تھی۔ زبردست محنت کے بعدوہ وکیل بنے۔ علاقے میں کامیاب وکیل رہتےہوئے انہوںنے کانگریس کےمختلف عہدوں پر رہتے ہوئےعوام کی خدمت کی۔
ضلع کے جاود امبلی حلقہ سے سال 1993 اور 1998 کے انتخابات میں مسٹر پاٹیدار نے سابق وزیراعلی وریندر کمار سکھلیچا کو شکست دے کر جیت حاصل کی تھی۔ وہ 1998 سے 2003 تک مدھیہ پردیش کی دگ وجے سنگھ حکومت میں جنرل ایڈمنسٹریشن وزیر رہے۔ سال 2003 کےانتخابات میں شکست کھانے کےبعد مسٹر پاٹیدار ے ریاستی کانگریس میں مختلف عہدوں پر رہتےہوئے کام کیا۔ ان کے اہل خانہ میں ایک بیٹا اور دو شادی شدہ بیٹیاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest