کانگریس پارٹی کی بہار یونٹ میں سیاسی تبدیلی

سابق وزیر مدن موہن جھا بہار کانگریس کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی:کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر مدن موہن جھا کو بہار ریاستی کانگریس کے صدر اور ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری،سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج کو ایکزیکیوٹیو صدر بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس نے بہار میں انتخابات کو لے کر پارٹی میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ یعنی پارٹی نے بہار میںسابق وزیر مدن موہن جھا کو پارٹی کی ریاستی یونٹ کا نیا صدر بنایا ہے اور ان کے ساتھ چار ایکزیکیوٹیو صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر اکھیلیش پرساد سنگھ کو تشہیری مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے بہار یونٹ کے لئے 23رکنی ورکنگ کمیٹی اور 19رکنی مشاورتی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ ریاستی یونٹ کی اتحادی تنظیموں کے سربراہ ورکنگ کمیٹی میں خصوصی مدعوئین کے طورپر رہیں گے جبکہ بہار سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیدار مشاورتی کمیٹی میں مستقل مدعوئین کے طورپر رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest