لائینس ڈسٹرکٹ پریسی ڈینٹ انیما اوبے جا کی سدبھاونا وزٹ منعقد

برھانپور:لائینس کلب کی ملٹی پل چیئرپرسن اور دسٹرکٹ چیئرپرسن محترمہ رفعت آصف خان نے بتایاکہ لائینس کلب کی سرگرمیوں کے تحت آج دن میں 11بجے میکرووزن اکیڈمی ،محمد پورہ میں ڈسٹرکٹ صدر محترمہ انیمااوبے جا کی سدبھاونا یاترا منعقد ہوئی ،ان کے ساتھ سیکریٹری محترمہ ہیم لتا پالی وال اور خازن محترمہ انورادھا دیوڑانے بھی شرکت کرکے پروگرام کو رونق بحثی پروگرام کی صدارت لائینس کلب کی صدر محترمہ مالتی پرجاپتی نے فرمائی ،پروگرام کے آغازسے قبل سابق خازن محترمہ رفعت آصف خان نے پرچم کشائی نغمہ پیش کیا،جیوتی پٹیل نے کھنڈوہ کی سابق میئر اور ڈسٹرکٹ صدر محترمہ انیما اوبے جا کے سوانح حیات کاخاکہ پیش کیا،اورلاینس بہنوں نے سبھی مہمانو ں کااستقبال کیا،ڈسٹرکٹ صدر انیما اوبے جانے لائینس کلب کی سرگرمیوں کی سراہنا کی، اس موقع پر شاہ پور کی سابق ایم ایل اے آنجہانی سینوگتادیشمکھ،سیواسدن ایجوکیشن سوسائٹی کی صدر نشین محترمہ تاریکا ویریندرسنگھ ٹھاکور اور میکرووزن اکیڈومی کی معاون ڈائریکٹر محترمہ منجو شاہ چوکسے کو ان کی خدمات کے پیش نظر خواتین خودکفیل ایوارڈ سے نوازاگیا،پروگرام کے اختتام سے قبل میکرووزن اکیڈمی میں شجر کاری کی گئی،لائینس کلب کی سابق صدر محترمہ کرن رائیکواڑے نے رسم شکریہ اداکیا،اس موقع پر ایڈوکیٹ شمیم آزاد،رفعت آصف خان ،محترمہ جے شری ٹھاکور، رجنی گٹانی ،منور ما شرما،ڈاکٹر فوزیہ فرحانہ سوڈاوالا،مہ لقہ انصاری ،ڈاکٹر روہنی پاٹیدار،سیّدہ سمیرہ علی ،پریتی سنگھ راٹھوروغیرہ نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest