دیکھئے چندرا بابو نائیڈو آج کس اپوزیشن لیڈر سے ملنے جارہے ہیں ؟

لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے پہلے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان اجلا س کا تسلسل جاری ہے. حزب اختلاف کی جماعتوں کا دعوی ہے کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو اس انتخاب میں مکمل اکثریت نہیں ملے گی. ایسی صورت حال میں، حزب اختلاف کی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا جس کے ذریعہ حکومت بنانے کے لئے 272 کے اعداد و شمار جمع کئے جائیں گے. اسی کڑی میں تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی ) کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو آج کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے. ذرائع کے مطابق، ٹی ڈی پی کے سربراہ نائیڈو غیر بھاجپا اتحاد بنانے کے لئے علاقائی جماعتوں کو متحد کرنےمیں لگے ہوئے ہیں ، اسی سلسلے میں آج لکھنؤ میں بی ایس پی کی سربراہ مایا وتی  سے بھی مل سکتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest