دہلی میں لاء اینڈ آڈر کے حالات سنگین،جانیں کیوں؟؟

کاندھلہ،گڑھی دولت گاؤں کے رہائش قاری اویس کے خاندان والوں سے عبدالوحید امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی نے ان کے گھرپر ملاقات کی اور مالی تعاون پیش کیا ۔چند روز قبل قاری اویس پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ائیر فون خریدنے گئے تھے اس دوران دوکاندار سے معمولی نوک جھونک پر شرپسندبھیڑ نے ان پر حملہ کردیا اور جان سے مارڈالا ۔جماعت اسلامی ہند دہلی کے امیر عبدالوحید نے اس واقعہ کو سنگین بتاتے ہوئے دہلی گورمنٹ اور پولیس سے لاء واینڈ آڈر کو برقرار رکھنے نیز مجرمین کو سخت سزا دلانے کی اپیل کی ہے تاکہ متأثرین کو انصاف مل سکے اور امن و امان برقرار رہے ۔جماعت اسلامی دہلی کے امیر عبدالوحید کے وفد میں مفتی سہیل احمد قاسمی ،صدر ،مجلس العلماء ،حبیب اللہ فلاحی ،اور محمد اشرف شامل تھے ۔

حبیب اللہ فلاحی
میڈیا انچارج
جماعت اسلامی ہند دہلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest