بی جے پی ممبرپارلیمنٹ شترو گھن سنہا کی لالو یادو سےملاقات،سیاست میں ہلچل

رانچی(ایجنسی)پٹنہ صاحب سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ اور مشہور اداکار شتروگھن سنہا نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اور مہاگٹھ بندھن پر بات چیت کے لیے رانچی کے ریمس پہنچے۔ اس دوران انہوں نے مودی سرکار پر حملہ کیاتو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادوکے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی تعریف کی اور بہارکا مستقبل بتایا۔ شتروگھن سنہا نے ہفتہ کو رانچی میں کہا کہ لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو بہار کے مستقبل ہیں۔ اپنی ہی پارٹی کی قیادت کے خلاف بولنے والے شتروگھن سنہا رانچی واقع ریمس میں داخل بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کی لالو یادوسے ملاقات کے بعد سیاست میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔بتادیں کہ شتروگھن سنہا کے علاوہ اور دیگر چیوٹی کے لیڈران بھی لالو یادو سے ملاقات کرچکے ہیں۔ بی جے پی کے باغی لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا کہ جہاں تک سزا یافتہ لالو یادو سے ملنے کی بات ہے تووہ سبھی جانتے ہیں کہ جانچ ایجنسیوں کا کھل کر غلط استعمال ہورہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ، کانگریس لیڈر ششی تھروور اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو پریشان کیاجارہا ہے۔ میں نہیں کہوں گا کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے، لیکن لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب بدلے کے جذبے سے کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest