بلند شہر اورلال گڑھ میں گرچہ بہت ہی دوریاں ہیں،مگر حالات یکساں ہیں

حقوق انسانی کے شعبہ میں سرگرم مصنف کنار رائے نے کہا،ملک بھر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش
مغربی مدنی پور کے لال گڑھ میں سبر کمیونٹی کے ۷؍افراد کی غذائی قلت کی وجہ سے موت کے واقعات کوانتظامیہ چھپانے کی کوشش کررہی ہے
بلند شہر میں اخلاق ہجومی تشدد کے واقعات کی جانچ کررہے ہیں پولس آفیسر کو سازش کے تحت ہلاک کردیا گیا

کلکتہ:حقوق انسانی کے شعبہ میں سرگرم مصنف کنار رائے نے ۱۰؍دسمبر کو حقوق انسانی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلند شہر اورلال گڑھ میں گرچہ بہت ہی دوریاں ہیں۔مگر حالات یکساں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی مدنی پور کے لال گڑھ میں سبر کمیونٹی کے ۷؍افراد کی غذائی قلت کی وجہ سے موت کے واقعات کوانتظامیہ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔بلند شہر میں اخلاق ہجومی تشدد کے واقعات کی جانچ کررہے ہیں پولس آفیسر کو سازش کے تحت ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقوق انسانی کے شعبے سے وابستہ افراد نے اترپردیش کے بلند شہر، بنگال کے لا ل گڑھ میں غذائی قلت کی وجہ سے اموات اور کٹوا عصمت دری کے واقعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ۷۰؍ویں حقوق انسانی دن کے موقع پر رام کرشنا مشن انسٹی ٹیوٹ آف کلچر گول پارک میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف حلقوں سے لوگ شریک ہوئے۔خیال رہے کہ ہرسال ۱۰؍ دسمبر کو عالمی یوم حقوق انسانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ۱۹۴۸ء میں اقوام متحد ہ نے بین الاقوامی ہیومن رائٹس دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram