لاہور دھماکہ: تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک

لاہور: پاکستان کے لاہور میں ایشیا کے سب سے بڑے صوفی درگاہوں میں سے ایک داتا دربار کے باہر دھماکہ میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔یہ دھماکے گیٹ نمبر دو کے باہر صبح قریب 08:45 بجے ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ مقامی میڈیا نے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو داتا دربار درگاہ کے قریب کھڑی تھی۔پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کیپٹن (رٹائرڈ) عارف نواز خان نے حملہ میں پولیس فورس کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں ۔ زخمیوں میں کم از کم 25 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ۔لاہور کی ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے بتایا کہ اسپتال میں لائی گئی لاشوں میں سے ایک مشتبہ حملہ آور کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ حملے میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *