لداخ کے سر حدی علاقے میں کون سے دو ملک کے فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ :جانیں یہاں پر

نئی دہلی:لداخ میں پیگونگ جھیل کے نزدیک بدھ کو ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ اور کہا سنی ہوئی جسے بعد میں بات چیت کے ذریعہ سلجھا لیا گیا۔ہندوستانی فوجی کل صبح جھیل کے شمالی کنارے پر گشت کررہے تھے اسی وقت وہاں آئے چینی فوجیوں نے اس جگہ کو چین کا علاقہ بتاتے ہوئے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔اس بات پر دونوں فوجوں کے جوانوں کے درمیان معمولی جھڑپ اور کہا سنی ہوئی۔کچھ وقت بعد دونوں فریقوں کے فوجی اپنے اپنے علاقے میں لوٹ گئے۔فوج کے سرکاری ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتےہوئے جمعرات کو بتایا کہ چین کے فوجیوں نے پیگونگ جھیل کے نزدیک گشت کر رہے ہندوستانی فوجیوں کی وہاں موجودگی پر اعتراض ظاہرکیاتھا حالانکہ اس معاملے کو بعد میں وفد سطح کی بات چیت سے سلجھا لیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest