جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملےکو لے کر کل جماعتی میٹنگ آج

جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ہوئےبزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پورا ملک سوگ میں ہے اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی بھی کررہا ہے۔ اس کو لے کر مرکزی سرکارنے کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔بروز ہفتہ یعنی آج دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کل جماعتی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ کل جماعتی میٹنگ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بلائی ہے۔تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کو اس کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر کی اطلاع کے مطابق تمام پارٹیوں کو پلوامہ میں ہوئے بزدلانہ حملے اور حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات دی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں گزشتہ روز ہوئی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کل جماعتی میٹنگ بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں تمام پارٹیوں کو معلومات دینے کے لئے ایک میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ پورا ملک اس معاملے پر ایک سر میں بات کر سکے۔آپ کوبتادیں جموں و کشمیر کے پلوالہ میں بتاریخ 14فروری کودہشت گردوں نے سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرحملہ کردیاتھا۔ اس حملے میں تقریباً بیالیس سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest