کرناٹک کے شموگہ میں آل انڈیا مشاعرے کاانعقاد

مدھیہ پردیش سے ڈاکٹر راحت اندوری اور نعیم اختر خادمی کریںگے شرکت اور نمائندگی

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)انجمن ترقی اردو ہند (شموگہ )سوناگروپ شموگہ، اور گڈول کو آپریٹیو سوسائٹی ،شموگہ کے اشتراک سے آج بروز جمعہ یکم مارچ 2019کوبعد نماز مغرب استاد الشعراء اور وظیفہ یاب لیکچرر ،ٹیچرس ٹریننگ کالج، میسور جناب عبدالرحمن گوہرؔتریکروی کی صدارت میں فلک پیلس،اولڈ منڈی ،شموگہ میں ایک آل انڈیا مشاعرہ کاانعقاد کیاگیاہے جس میں ایم پی صوبے سے نامور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری اور نعیم اختر خادمی کاانتخاب کیاگیاہے، اس مشاعرے میں مہمان اعزازی کے طورپر راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سیّد ناصر حسین الحاج اقبال حبیب سیٹھ اور پروفیسر سی سیّد خلیل احمد شریک ہوںگے،دیگر اہم مہمان شعراء میں محترمہ لتاجیا،شفیق عابدی، ظہیر کانپوری،قمراعجاز اورنگ آباد،جامی کالیانوی ،سراج شولا پوری ، ابراھیم ایاز، عزیز بلگامی ،معین حیدرآباداور ڈاکٹر فرزانہ فرح کو مدعو کیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest